ابنا: پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی اسکاوٴٹس لائن سے ٹکرادی۔ جس سے اسکاوٴٹس لائن اور اس کے قریب قائم ایف سی کی چوکی مکمل تباہ ہوگئی۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔دھماکے کے وقت اسکاوٴٹس لائن میں بڑی تعداد میں ایف سی اہلکار موجود تھے ۔دھماکے میں 9ایف سی اہلکار جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے ۔دھماکے میں 2سو کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا ہے۔
.......
/169